چنیوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

 محسن کھیتوں سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا اچانک آسمانی بجلی اس پر آن گری 
چنیوٹ (آئی این پی)چنیوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علا قہ کوٹ لال میں 18سالہ محسن گذشہ روز بارش و آندھی کے دوران اپنے کھیتوں سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی اس پر آن گری جس کے باعث محسن جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 15سالہ محمد حارث زخمی ہو گیا ، ریسکیو امدادی ٹیم حادثے میں جاں بحق ہو نے والے کی نعش کو ورثاء کے سپرد کر دیا اور زخمی کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا