مریضہ کی ہلاکت غلط انجکشن لگانے سے ہوئی ،لواحقین کا الزام ، آ بائی علاقے میں تدفین
بہارہ کہو،مریضہ کی موت دل کے شدید دورے سے ہوئی ،غلط انجکشن کا الزام جھوٹا ہے:ڈاکٹر
بہارہ کہو(آئی این پی )بہارہ کہو کے نجی طبی مرکز عمر ایوب ہسپتال میں گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے پر لائی جانے والی ایک خاتون مریضہ کی وفات پر لواحقین نے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید ہنگامہ آ رائی کی ،ڈاکٹر اور عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور لاکھوں روپے کی املاک توڑ پھوڑ دیں۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مری کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو دل کا دورہ پڑنے پر عمر ایوب ہسپتال لایا گیا جہاں وہ کچھ دیر بعد انتقال کر گئیں ،جس پرمریض کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملے نے مریضہ کو غلط انجکشن لگایا جس سیان کی موت واقع ہوئی ،لواحقین نیاس دوران ہسپتال میں ہنگامہ آ رائی شروع کر دی ،ڈاکٹر اور عملے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک ڈاکٹر کا سرپھٹ گیا جبکہ ہسپتال کے شیشے اور دیگر چیزیں بھی توڑ پھوڑ دی گئیں ،بہارہ کہو تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا ۔بعد ازاں میت اپنی آ بائی علاقے روانہ کر گئی جہاں رات گئے ان کی تدفین کر دی گئی ۔