وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی پٹیشن پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے ججز سے متعلق نامناسب الفاظ بولنے پر توہین عدالت کی متفرق درخواست پر درخواست گزار کے نہ پیش ہونے پر عدالت نے کاروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔