وزراء کی عدم شرکت ،قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

کل ڈنڈا، جھرلو چلا ہوا تھا تو وزیراعظم سمیت سب لائن میں حاضر تھے:عمر ایوب کا اظہار خیال 
اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزراء کی عدم شرکت توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے کے لیے وزیر ایوان میں موجود نہیں تھے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں وزراء کی عدم موجودگی پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حسب روایت جواب دینے کے لیے کوئی وزیر موجود نہیں ہے کوئی حکومت کی طرف سے آئے ہیں جو توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیں گے، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومتی بینچز کے حالات دیکھ لیں کل ڈنڈا، جھرلو چلا ہوا تھا  منٹسر یہاں لائن حاضر تھے ،کل شرمناک واقعہ ہوا ہے کل ہم نے بلوں پر بات کرنی تھی یہاں آپ نے تین سال سے پانچ سال مدت کردی ہے کتنے لوگوں کے کیریئر ملیامیٹ ہو گئے ہیں بل پر دفاع کمیٹی میں بحث ہونی چاہئے تھی یہ ملک ہے ، یہ راجواڑہ بنا دیا ہییہ اپنے لئے کھڈا کھود رہے ہیں یہ قانون سازی ان کے خلاف استعمال ہوگی