الہ آباد/ٹھینگ موڑ (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر تجاوزات اور فیسوں کی عدم ادائیگی کے خلاف انتظامیہ کاآپریشن۔میڈیکل سٹوروں سمیت درجنوں دکانیں سیل۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چیف آفیسر راشد کی قیادت میں پیرا فورس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران میڈیکل سٹورز اور فارمیسیوں سمیت درجنوں دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سرکاری احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے اور واجبات کی وصولی کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی کارروائی جاری رہے گی۔دوسری جانب متاثرہ میڈیکل سٹور مالکان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانوں کی سیلنگ کے باعث ادویات کے مطلوبہ درجہ حرارت کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے جس سے قیمتی ادویات کے خراب ہونے اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے اور ادویات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔