سول نافرمانی کی کال مکمل فلاپ ہوگی،حکومت کو بلیک میل نہیں کیا جا سکتا:شائستہ جدون

اسلام آباد( آ ئی این پی )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شائستہ جدون نے کہا ہے  اوورسیز پاکستانی محب وطن ہیں وہ پاکستان میں  اپنے ماں باپ اور بچوں سے دھوکہ نہیں کر سکتے،سول نافرمانی کی کال مکمل طور پر فلاپ ہوگی۔حکومت حکومت کو سول نافرمانی کی تحریک کا نعرہ لگا کر بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ  ن کے قائد نواز شریف شروع دن سے ہی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔