احمد جاوید کے قتل کیس ،مزید 5ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس میں احمد جاوید کے قتل کیس میں پولیس نے مزید5 ملزموں کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم ابوبکر بھی گرفتار ہونے والے افراد میں شامل ہے واقعے میں ملوث گارڈز بھی گرفتار ہوگئے مزید 2 ملزموں کی تلاش جاری ہے۔