لاہور(خصوصی رپورٹ ) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے گجرات میں خاتون کو جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔متاثرہ خاتون ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون سے لاہور کے جناح ہسپتال میں ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔واضح رہے کہ متاثرہ خاتون کے والد نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سے رابطہ کیا تھا۔