لاہور (کرائم رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن خالد سعید نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لٹن روڈ کے علاقہ میں قبرستان سے ملنے والی نامعلوم نوجوان کی نعش کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہیجبکہ اس سنگین واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہیمقتول کی شناخت علی حیدر کے نام سے ہوئی ہیمرکزی ملزم مارکی کا کاروبار کرتا ہے جبکہ دیگر گرفتار ملزمان اس کے پاس کام کرتے تھے۔ ملزمان نے علی حیدر پر چوری کے شبہ میں تشدد کیا اور بدترین تشدد کے نتیجے میں اسے بے دردی سے قتل کر دیا قتل کے بعد ملزمان نے مقتول کی نعش گاڑی میں ڈال کر لٹن روڈ کے علاقہ میں واقع قبرستان میں پھینک دی اور موقع سے فرار ہو گئے ایس پی خالد سعید کا کہنا تھا کہ پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائیگی۔