لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل،5ملزم پکڑے گئے

 چند روز قبلباغبانپورہ کے قبرستان سے نوجوان لڑکی کی گلا کٹی لاش ملی تھی 
ملزموں نے نگینہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قبرستان لے جا کر قتل کردیا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے قبرستان میں نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا پولیس کے مطابق چند روز قبل قبرستان سے نوجوان لڑکی کی گلا کٹی نعش ملی تھی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باغبانپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم علی رضا عرف کمیلے شاہ ،فیضان بٹ،شان ،فیاض عرف ببو،اور علی عرف بھولا شامل ہیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق ملزمان نے 17سالہ لڑکی نگینہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قبرستان لے جا کر تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا تھا۔ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔خواتین سے جنسی استحصال اور قتل میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سیانویسٹی گیشن پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔