ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں اور بھاری جرمانے عائد کرنے کی ہدایت
آلودگی پھیلانے والوں کی اطلاع ہیلپ لائن 1373 پر دیں: انتظامیہ کی عوام سے اپیل
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نے فصل کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں اور بھاری جرمانے عائد کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے بھر میں فصل کی باقیات جلانے اور دھواں پھیلانے والوں کے خلاف سخت آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پنجاب تحفظِ ماحولیات ایکٹ 1997، پنجاب ماحولیاتی تحفظ قانون 2023، اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 188 اور 278 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کے مطابق فصل کی باقیات جلانے یا فضائی آلودگی پھیلانے والے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔محکمہ ماحولیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آلودگی پھیلانے والوں کے بارے میں ہیلپ لائن 1373 پر فوری اطلاع دیں