اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں۔ جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی جانب سے این اے 1 چترال اور این اے 18 ہری پور کی نشستوں کے لئے پارٹی امیدواران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے کہاگیاہے کہ درخواستیں 15 اکتوبر تک بنام سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین سید نیئر حسین بخاری کے نام ارسال کی جائیں ،امیدواران درخواست کے ساتھ پچاس ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ بھی ارسال کرنے کے پابند ہیں۔