سپریم کورٹ بار انتخابات ، امیدواران کی عبوری فہرست آویزاں

صدر کے عہدے کے لیے سردار امان اللہ اور سید امجد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا  
 اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ بار انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواران کی عبوری فہرست آویزاں کر دی۔فہرست کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے سردار امان اللہ اور سید امجد شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا، سیکریٹری کے لیے میاں عرفان اکرم اور محمد عارف اعوان مد مقابل ہوں گے۔ایڈیشنل سیکریٹری کے لیے مس ملتوی سائرہ خالد راجپوت اور قاضی شہریار مد مقابل ہوں گے، جبکہ فنانس سیکریٹری کے لیے محمد تنویر چوہدری اور رائے اظہر اقبال میں مقابلہ ہوگا۔نائب صدر خیبرپختونخوا کے لیے حضرت سید اور محی الدین ہمایوں مد مقابل ہوں گے، نائب صدر پنجاب کے لیے چوہدری ارشد حسین اور محمد یاسین بھٹی میں مقابلہ ہوگا، نائب صدر سندھ کے لیے عبدالوہاب بلوچ اور جام آصف میں مقابلہ ہوگا۔