سندھ بلدیاتی ضمنی الیکشن:پیپلز پارٹی نے 28میں سے 21نشستیں جیت لیں

آزاد امیداروں نے 3، ٹی ایل پی 2 ‘ جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کو 1،1 نشست پر کامیابی ملی
کراچی(آن لائن)کراچی کے 3 اور مجموعی طور پر سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا، الیکشن کمیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 21 نشستوں پر میدان مارلیا جبکہ آزاد امیداروں نے 3، ٹی ایل پی 2 جبکہ جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کو 1،1 نشست پر کامیابی ملی۔