محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین ‘ حبیب نور جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیاہے اور الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی انٹرا پارٹی الیکشن سرٹیفکیٹ عوامی معلومات کے لیے جاری کر دیا۔محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین ‘ حبیب نور جنرل سیکرٹری جبکہ ملک افضل دین وائس چیٔرمین منتخب ہوئے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے عہدیداروں کے نام، عہدے اور انتخابی نتائج پر مشتمل دستاویزات جاری کر دیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیٔرمین منتخب قرار دیے گئے۔