بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کی جانب اہم قدم، پاک ایران سرحد پر کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح

ماشکیل  (آن لائن) بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، عوامی روابط اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں کٹاگر کراسنگ پوائنٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس راہداری سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی رابطوں کو فروغ ملے گا جبکہ مقامی آبادی کو معاشی مواقع فراہم ہوں گے۔