گرین پاکستان انیشیٹو ،زراعت میں ترقی کی جانب اہم قدم

فون گرو نے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی اسمارٹ فارمنگ کو تقویت دی 
اسلام آباد(آئی این پی )گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت فون گرو پاکستان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور اسمارٹ فارمنگ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔فون گرو نے جدید مشینری کے ذریعے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی اسمارٹ فارمنگ کو تقویت دی ہے۔ جدید آبپاشی نظام، سولرائزیشن اور ماحول دوست طریقوں سے پانی کے مثر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈرونز، سینسرز اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے پریسیژن فارمنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اعلی جینیاتی معیار، آئی وی ایف ٹیکنالوجی اور ایمبریو ٹرانسفر سے مویشیوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔فون گرو کی جانب سے 2028 تک زون بیسڈ نیشنل ہرڈ امپروومنٹ پروگرام کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے