ذاتی اور سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو مسترد کرنا بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے ضروری ہے،بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے:سپہ سالار

ملکی سالمیت  کی خلاف ورزی پر  فیصلہ کن جواب دیا جائیگا فیلڈ مارشل
 بھارتی  سپانسرڈ پراکیسز بلوچستان   کی ترقی میں خلل ڈال رہی ہیں،مسلح افواج اپنے شہریوں کی جانوں کا تحفظ فراہم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں،  ایسے مذموم عزائم سکیورٹی فورسز سخت کارروائیوں سے ناکام بنائیں گی
وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مرکزیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبے کر رہی ہیں، سول سوسائٹی کا کردار پروپیگنڈا کو بے نقاب کرنے میں اہم ہے: بلوچستان کے متعلق 18ویں قومی ورکشاپ کے شرکا  ء سے خطاب
 راولپنڈی (آئی این پی )چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا  ہے  بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان کے متعلق 18ویں قومی ورکشاپ کے شرکا نے ملاقات کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے۔فیلڈ  مارشل نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ پراکیسز بلوچستان میں ترقی میں خلل ڈال رہی ہیں،  پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی بلاواسطہ اور بالواسطہ خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ فیلڈ مارشل   نے کہا  کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہریوں کی جانوں کا تحفظ فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے، بھارتی سپانسرڈ پراکیسز کے ایسے مذموم عزائم سکیورٹی فورسز سخت کارروائیوں سے ناکام بنائیں گی۔چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے کہا کہ سکیورٹی فورسز صوبے کو دہشت گردی اور بے چینی سے نجات دلائیں گی۔آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈمارشل نے بلوچستان کی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صوبے کے عوام کی حوصلہ مندی اور حب الوطنی قابل تعریف ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مرکزیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبے کر رہی ہیں، سول سوسائٹی کا کردار پروپیگنڈا کو بے نقاب کرنے میں اہم ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر  نے کہا  کہ ذاتی اور سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو مسترد کرنا بلوچستان کے روشن مستقبل کیلئے ضروری ہے  تاکہ بلوچستان کا مستقبل طویل مدتی خوشحالی پر مبنی ہو،بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ عناصر بے امنی پھیلا رہے ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔فیلڈ مارشل نے کہاکہ پاکستان آرمی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے