بیرسٹر گوہر کی جگہ جنید اکبر چیئرمین ‘ وقاص اکرم کی جگہ رئو ف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح، سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ رئو ف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے