بجلی صارفین قربانی کے بکرے بن گئے‘200ارب لینے کا فیصلہ

، نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی کو سسٹم اخراجات کی مد میں 200 ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی کو سسٹم اخراجات کی مد میں 200 ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ کمپنی کی جانب سے گزشتہ تین سال کے ریونیو اخراجات کی وصولی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر نیپرا نے سماعت کے بعد تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ منظوری کے بعد ان اخراجات کی ادائیگیاں یکم اگست 2026 سے شروع کی جائیں گی، یہ رقم ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، جن میں لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز شامل ہیں، کے ذریعے صارفین سے وصول کی جائے گی