عارفوالا سے اغوا 2 کمسن طالبعلم پاکپتن سے بازیاب

مغوی کزنز علی اکبر اور شیر علی کوملزم پرانی سبزی منڈی کے قریب پھینک گئے
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)عارفوالا سے اغوا ہونیوالے 2 کمسن طالبعلم کزن پاکپتن سے بازیاب کرلئے گئے۔گزشتہ روز اغوا ہونے والے دونوں کزن پولیس نے بے ہوشی کی حالت میں پاکپتن سے بازیاب کئے۔ نامعلوم ملزمان دونوں مغوی بچوں کو پاکپتن میں پرانی سبزی منڈی کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔شاہ نواز کالونی کے رہائشی محمد اصغر کا8 سالہ بیٹا علی اکبر اور اسکا بھتیجا 7 سالہ شیر علی ولد وقار حیدر گھر سے پڑھنے کیلئے نکلے، جنہیں راستے سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔تھانہ سٹی نے مغوی کے والد محمد اصغر کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا۔ریسکیو ٹیم نے بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔