صادق نے چچازاد خالد کو فائرنگ کانشانہ بنایا اورموقع سے فرار ہوگیا ،پولیس مصروف تفتیش
عارف والا(آن لائن) صوبہ پنجاب کی تحصیل عارفوالامیں جائیداد کے تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کرکے30 سالہ کزن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں50/SP میں محمدعلی کے بیٹے صادق علی پرجائیداد کے تنازع پر چچا زاد کزن خالد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں صادق علی شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ابدی نیند سوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا گیا، قاتل جائے وقوعہ سے فرارہوگیا، پولیس مصروف تفتیش ہے ۔