ملزموں کو گرفتار کر لیا،سزا ضروردلوائی جائے گی:ایس ایچ او عاشق عابد مہار
عارفوالا(نمائندہ خصوصی)شوہر دوسری بیوی اور دو سالیوں کے ہاتھوں پہلی بیوی قتل، ایس ایچ او تھانہ قبولہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو فوراً گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبل سب تحصیل قبولہ میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں بد بخت شوہر شوکت اسلام شاہ عرف حیدری شاہ نے اپنی دوسری بیوی شگفتہ اور دو سالیوں ماہ نور اور ثوبیہ کی مدد سے اپنی پہلی بیوی ثمینہ شمیم کو ڈنڈوں اور سوٹوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا مدعی مقدمہ مقتولہ کے بھائی محمد ندیم کے مطابق قتل کا یہ واقعہ گزشتہ روز قبل رات چار بجے کے قریب پیش آیا ان کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی چیخ و پکار پر کمرے میں داخل ہوئے تو شوکت اسلام شاہ، شگفتہ، ماہ نور اور ثوبیہ کے ہاتھوں میں ڈنڈے اور سوٹے تھے جن سے وہ میری ہمشیرہ پر پے در پے وار کر رہے تھے میں نے پہنچتے ہی اپنی ہمشیرہ کو گود میں لیا گود میں لیتے ہی ہمشیرہ جو قاتلوں کے تشدد سے پہلے ہی چور چور ہو چکی تھی نے آخری ہچکی لی اور ہمیشہ کے لیے سو گئی اس اندوہناک واقعہ دی پی او پاکپتن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا جس پر تھانہ قبولہ انسپکٹر ایس ایچ او عاشق عابد مہار نے کچھ ہی گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او عاشق عابد مہار کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے قاتلوں کو ضرور سزا دلوائے جائے گی ایسے بے حس اور ظالم افراد کسی بھی نرمی یا رعایت کے حقدار نہیں ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔