پاکپتن (خصوصی رپورٹ)تحصیل عارفوالا میں نجی ایمبولینس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایک نجی ایمبولینس کراسنگ کے دوران چک 34 ای بی کے قریب سامنے جانے والی موٹر سائیکل سے عقب سے جاٹکرا ئی۔حادثہ میں چک 34 ای بی کے رہائشی فخر حیات ولد محمد زمان اور محمد امین ولد محمد رمضان شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔