سموگ،بجلی بریک ڈائون سے بچائو کیلئے لیسکو کا فیلڈآپریشن

 لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سموگ کے موسم میں بجلی کے بریک ڈاو ن سے بچاو  کے لیے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔لیسکو کے شعبہ جی ایس او کی جانب سے ٹرانسمیشن لائنز پر نصب انسولیٹرز کی دھلائی اور ڈرون کیمروں سے پٹرولنگ کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق انسولیٹرز پر سموگ کی مٹی اور نمی جمع ہونے سے تکنیکی خرابی پیدا ہوتی ہے، جس کے پیش نظر پرانے انسولیٹرز تبدیل اور املاک کی واشنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔