نورین نیازی اورعظمیٰ خانم کی آئندہ 48 گھنٹوں میں رہائی متوقع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا، ان کے3 ایم پی او آرڈر میں توسیع نہیں کی گئی،انہیں 6 اکتوبر 2026 کو 30 دن کیلئے تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دریں اثناء عمران خان کی 2 بہنوں نورین نیازی اورعظمیٰ خانم کی رہائی سے متعلق پیشرفت کا امکان ہے اور ان کی طبی بنیاد پر آئندہ 48 گھنٹوں میں رہائی متوقع ہے تاہم علیمہ خانم کی رہائی سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے۔