بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست دے دی گئی
راولپنڈی (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کزن قاسم زمان کو راولپنڈی سے تحویل میں لے لیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے گورکھپورناکے آنے والے عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تحویل میں لے لیا گیا، قاسم زمان کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست دے دی گئی، درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق معلومات حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق معلومات سنگین ہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر انتہائی حد تک بڑھنے کی اطلاعات ملیں، رانا ثنا اللہ، نوید قمر، اعجاز جاکھرانی سمیت حکومتی کمیٹی ارکان نیمعلومات کی تصدیق کی، بانی کی صحت، سلامتی اور خیریت جاننے کیلیے فوری ملاقات ضروری ہے۔