اڈیالہ جیل کے قریب مارچ یا احتجاج کی کوشش نہ کریں‘ میرے والد کی زندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے:قاسم خان

لندن (آئی این پی)سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اڈیالہ جیل کے قریب مارچ یا احتجاج کرنے کی کوشش نہ کریں۔قاسم خان نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ  مجھے اپنے ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ایسے کسی اجتماع کو اڈیالہ جیل پر کسی جوابی کارروائی کے لیے جواز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جہاں میرے والد زیرِ حراست ہیں۔ ایسی کسی بھی صورتِ حال میں ان کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے