ایک دوسرے پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

 گا ئوں رکھ بگوٹا میں رشتے کے تنازع پر سعید اور اللہ دتہ نیایک دوسرے پر گولیاں برسادیں،پولیس کارروائی شروع
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی دارلحکومت کے نواح میں رشتے کے تنازع پر 2 افراد نے مبینہ طور پر ایک دوسرے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ہئیر کے علاقے گا ئوں رکھ بگوٹا میں رشتے کے تنازع پر2خاندانوں میں تلخ کلامی کے بعد سعید اور اللہ دتہ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق دونوں افراد آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق فریقین میں پہلے سے خاندانی مخالفت چلی آ رہی تھی اور ہیئرگا ئوں کا رہائشی سعید سعید اپنی بہن سے ملنے رکھ بگوٹھا آیا ہوا تھا۔