معروف ماہر تعلیم اور اردو زبان کی ممتاز ماہر، ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کا انتقال ہو گیا ہے۔
وہ فارمن کرسچن کالج میں تاریخ کی پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں اور پہلے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی پرنسپل رہ چکی ہیں۔مرحومہ نے پنجاب کی نگران صوبائی وزیر کے طور پر بھی اہم ذمہ داریاں نبھائیں اور قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا اردو زبان، ادب اور جنوبی ایشیائی معاشرتی امور پر گہری بصیرت رکھتی تھیں، جن کی وفات پر صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت علمی و ادبی حلقوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پاکستان کے علمی اور ادبی شعبوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحومہ نے اپنی زندگی علم، تحقیق اور خدمتِ انسانیت کے لیے وقف کی، اور ان کی علمی خدمات اور قومی زبان کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔