ملتان: ثانیہ زہرا قتل کیس، شوہر کو سزائے موت

ملتان: ثانیہ زہرا قتل کیس، شوہر کو سزائے موت

ملتان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔

عدالت نے ثانیہ زہرا کے شوہر علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت دی، جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ تین ملزمان کو رہا کردیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد مقتولہ ثانیہ زہرا کے والد اسد عباس شاہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کے لیے اکیلا لڑائی لڑھی، آج انصاف اور عدلیہ کی جیت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی کسی بچی کو آئندہ قتل نہ کرے۔ واضح رہے کہ ثانیہ زہرا کو گزشتہ سال اس کے شوہر نے قتل کیا تھا۔