اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، جس میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
اس فہرست میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مسلم دنیا کی سب سے بااثر شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ٹاپ 50 شخصیات میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم تراورے بھی شامل ہیں۔اس فہرست میں معروف مذہبی شخصیات میں مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذر الرحمان اور دعوت اسلامی کے امیر مولانا الیاس قادری کو بھی جگہ دی گئی ہے۔دوسری جانب، دنیا کی بااثر ترین کاروباری خواتین کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، حافظ نعیم الرحمان، عمران خان اور دیگر شامل ہیں۔