مارکیٹ میں مہنگائی، برائلر گوشت 26 روپے فی کلو بڑھ گیا

مارکیٹ میں مہنگائی، برائلر گوشت 26 روپے فی کلو بڑھ گیا

مہنگائی نے عام آدمی کی معاشی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے، جس کے اثرات گوشت کی قیمتوں پر بھی پڑے ہیں۔

 مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت دوبارہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اور اس کی قیمت مزید 26 روپے فی کلوگرام بڑھ گئی ہے۔ اب برائلر گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔زرائع کے مطابق، زندہ برائلر فارم کا ریٹ 320 روپے فی کلوگرام ہے، جبکہ تھوک قیمت 334 روپے اور پرچون قیمت 348 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، انڈے بھی مہنگے ہو گئے ہیں، اور فارمی انڈے کی قیمت 344 روپے درجن ہے۔ پیٹی انڈے کی قیمت 10,200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔یہ اضافی قیمتیں عام صارفین کے لیے ایک اور بوجھ بن گئی ہیں، اور بازار میں مہنگائی کے اثرات واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔