سستے پروٹین کے طور پر استعمال ہونے والا برائلر گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے، قیمتوں میں ایک ہی دن میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عام صارفین پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق، برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 459 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مختلف مارکیٹس میں یہ 470 سے 475 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔فارم ریٹ 289 روپے فی کلو، ٹریڈرز کو 301 روپے، ہول سیل ریٹ 303 روپے جبکہ سیلرز کو 315 روپے میں دستیاب ہے۔سرکاری پرچون ریٹ 317 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 329 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، خاص طور پر ان شہریوں کے لیے جو برائلر گوشت کو سستے پروٹین کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔