رمضان پر مہنگائی کا مزید اضافہ، برائلر گوشت 36 روپے فی کلو مہنگا

رمضان پر مہنگائی کا مزید اضافہ، برائلر گوشت 36 روپے فی کلو مہنگا

رمضان کے آغاز پر مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، پولٹری فارم نے دو دن میں برائلر گوشت کی قیمت میں 36 روپے فی کلو اضافہ کر دیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 497 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے، جبکہ رمضان بازاروں میں چکن 14 روپے فی کلو سستا دستیاب ہے۔ سرکاری نرخوں کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 315 روپے، تھوک 329 روپے اور پرچون 344 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مختلف علاقوں میں ان نرخوں سے زیادہ قیمت وصول ہونے کی شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ انڈوں کی قیمتیں مستحکم رہیں اور 236 روپے فی درجن پر ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے نے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے، اور انتظامیہ سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کی درخواست کی جا رہی ہے۔