شہریوں کو جشنِ آزادی کے موقع پر بھی مہنگائی سے ریلیف نہ مل سکا، برائلر گوشت کی قیمت بڑھ کر 595 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے فارمرز ریٹ 383 روپے فی کلو مقرر کیا تھا، تاہم فارمرز نے زندہ مرغی 388 روپے فی کلو میں فروخت کی۔ زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 397 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور درجن انڈے 291 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی قوتِ خرید کو مزید متاثر کر دیا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے عملی طور پر نظر نہیں آ رہے۔