ویب ڈیسک: برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ رک نہ سکا، آج برائلر مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلوگرام مزید مہنگا ہو گیا۔
محض دو روز کے دوران قیمت میں 24 روپے فی کلوگرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد برائلر گوشت 475 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے۔تازہ نرخوں کے مطابق فارم ریٹ 300 روپے، ہول سیل ریٹ 314 روپے اور پرچون قیمت 328 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 8 روپے اضافے کے بعد ایک درجن انڈوں کا نرخ 315 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی، فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ اور رسد میں کمی کی وجہ سے پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے۔