برائلر گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی

برائلر گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی

برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد اب مارکیٹ میں 432 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ پرائس لسٹ کے مطابق برائلر فارم ریٹ 270 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 284 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 298 روپے فی کلو مقرر ہے۔ادھر انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 307 روپے میں دستیاب ہیں۔