ڈی ایس پی بابر شوکت اور لائن افسر احسان الحق سمیت دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے
لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس ہیڈ کوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں انٹر رینج پنجاب گیمز 2025 کے سلسلے میں باڈی بلڈنگ کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیااس پروقار تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ترجمان پولیس کے مطابق تقریب میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بابر شوکت اور لائن افسر احسان الحق سمیت دیگر پولیس افسران بھی شریک تھیباڈی بلڈنگ کے مقابلہ جات میں لاہور رینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، سونے کے 6 تمغے اور وِننگ ٹرافی اپنے نام کی۔ شیخوپورہ رینج کے کھلاڑیوں نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے 2 سونے اور 1 چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ فیصل آباد رینج نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سونے کا 1 تمغہ اپنے نام کیاایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی صحت مند سرگرمیاں نہ صرف جسمانی فٹنس کے لیے ضروری ہیں بلکہ ان کی ذہنی استعداد کار میں بھی اضافہ کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے لیے ایسے کھیلوں کے ایونٹس کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا تاکہ افسران اور اہلکاروں میں کھیلوں کا رجحان فروغ پائے۔