ایکواڈور کی جیل میں خونریز تصادم، 31 قیدی ہلاک

ایکواڈور کی جیل میں خونریز تصادم، 31 قیدی ہلاک

کوئٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے شہر ایکواڈور میں واقع مچالا جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔

 بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق، جیل میں صبح کے وقت قیدیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق، ہنگاموں کے بعد مزید 27 لاشیں جیل کے مختلف حصوں سے برآمد ہوئیں، جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ جیل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صورت حال پر قابو پا لیا ہے، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہلاکتوں کی اصل وجوہات اور تشدد کے محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔یاد رہے کہ ایکواڈور کی جیلوں میں گزشتہ چند برسوں کے دوران قیدی گروپوں کے مابین خونریز جھڑپوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جنہیں ملک کے منظم جرائم اور منشیات مافیا سے جوڑا جاتا ہے۔