کیا خونریز احتجاج کے بعد ایرانی حکومت گر جائے گی؟ برطانوی میڈیا کی رپورٹ آگئی

کیا خونریز احتجاج کے بعد ایرانی حکومت گر جائے گی؟ برطانوی میڈیا کی رپورٹ آگئی

لندن: برطانوی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران میں کرنسی کی قدر میں شدید کمی، مہنگائی اور حالیہ مظاہروں کے باوجود حکومت کے خاتمے کے کوئی واضح آثار نظر نہیں آ رہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں بھی کوئی اندرونی دراڑ یا اختلافات سامنے نہیں آئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کے واقعات ہوئے، جن کی نئی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ یہ ویڈیوز ایرانی سرکاری میڈیا سے حاصل کردہ کلپس پر مشتمل ہیں، اور انٹرنیٹ بندش کے باعث پہلے منظرِ عام پر نہیں آ سکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حکام نے ان فسادات کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کو ملوث قرار دیا ہے۔ برطانوی تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ ایران شدید معاشی دباؤ، مہنگائی اور عوامی احتجاج کا سامنا کر رہا ہے، ریاستی ڈھانچہ بدستور مضبوط ہے اور فوری طور پر حکومت کی تبدیلی کے امکانات نظر نہیں آتے۔