ہلاک ملزمان کی شناخت آصف اور منیب کے نام سے ہوئی ، اسلحہ برآمد،ساتھی فرار
ملزمان نے بچے کو بدفعلی کے بعد قتل ، لاش گائوں رتہ بھڑھ کے جوہڑ میں دبایا دیا تھا:پولیس
مریدکے (آئی این پی )مریدکے میں پانچ سالہ بچے کے قتل میں ملوث ملزمان کا سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ،دو ملزمان مارے گئے جبکہ دو فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گشت کے دوران پولیس وین پرفائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی ہلاک ملزمان کی شناخت آصف ولد لیاقت اور منیب ولد اشرف کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے پانچ سالہ بچے کو مبینہ بدفعلی کے بعدقتل کرکے لاش گائوں رتہ بھڑھ کے جوہڑ میں دبایا دیا تھا، مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی لاشیں قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔