اقبال ٹائون پولیس کی کارروائی، لاکھوں کی چرس برآمد

ملزم عامر سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایچ او اقبال ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم عامر حسین اقبال ٹاؤن کے مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا،ملزم کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں منشیات، چوری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج تھے ،ملزم عامر حسین سے لاکھوں روپے کی 1کلو 340 گرام چرس برآمد کرنے کے بعدملزم عامر کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔