صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے
لاہور(آئی این پی) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جرمن سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارت کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تجارت پر بات چیت ہوئی۔جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاکستان اور جرمنی کے سرمایہ کاروں کے مابین جوائنٹ وینچرز کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جرمن ٹیکنالوجی شاندار ہے، پاکستان کو جرمن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، پاکستان اور جرمنی کو دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے