جرمن سفیر کی مولانا عبدالخبیر آزاد سے ملاقات، مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور

 عبد الخبیر آزادنے جرمن سفیر کا خیرمقدم کیا،مختلف مذاہب کے درمیان مکالمہ امن کی کنجی ہے، جرمن سفیر
لاہور(آن لائن) جرمن سفیر اینا لیپل کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد سے ملاقات لاہور میں ہوئی۔ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن پر گفتگو ہوئی۔ جرمن سفیر نے کہا کہ مختلف مذاہب کے درمیان مکالمہ امن کی کنجی ہے۔دونوں رہنماؤں نے مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ پر زوردی۔ جرمن سفیر نے کہا ہ لاہور کے دورے پر ملاقات میں روحانی و فکری تبادلہ خیال ہوا، چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزادنے جرمن سفیر کا خیرمقدم کیا۔