بلال اظہر کیانی اور جرمن سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

 ایم ایل 1 اور ایم ایل 3 ریلوے ٹریک کے منصوبوں میں پیشرفت ہوئی ہے
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے جرمنی کی سفیر    اِنا لاپیل نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن  آرنو کِرچوف اور  اکنامک کونسلر  جینین روہو کے ہمراہ   ملاقات کی،وزارتِ خزانہ میں  ہونے والی   ملاقات میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر مملکت بلال کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت معاشی استحکام کو پائیدار اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی میں بدلنے پر محنت سے کام کر رہی ہے۔   بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ ایم ایل 1 اور ایم ایل 3 ریلوے ٹریک کے منصوبوں میں پیشرفت ہوئی ہے۔