چودھری شجاعت حسین سے تاجروں کے وفد کی ملاقات

لاہور (خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے پاکستان الیکٹرک فین منیو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ا نکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین بھی موجود تھے۔ وفد کی قیادت چیئرمین پیفما نبیل الیاس کر رہے تھے۔ وفد نے فین انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا وزیر اعظم سے بات کروں گا اورفین انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔