شہباز شریف کا تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ ‘ پھول چڑھائے ‘یہ دورہ ہماری مشترکہ اقدار اور روشن مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت کے عزم کااعادہ ہے:وزیراعظم

پاکستان اور ازبکستان امن، خوشحالی  چاہتے  ہیں شہبازشریف

وزیرِاعظم باکو سے دوروزہ دورے پر ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے‘ازبک  وزیر اعظم ،  وزیر خارجہ ، تاشقند کے میئر ،پاکستان کے سفیر سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے  استقبال کیا
پاکستان باکو کے ساتھ تجارتی تعلقات سمیت  تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے، آسان خدمت مرکز تمام سہولیات سے لیس ہے ، اس طر ز کے مراکز  پاکستان میں بھی ہیں :شہبازشریف

تاشقند(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے  پاکستان اور ازبکستان امن، خوشحالی اور علاقائی روابط کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں‘ 'ٓزادی کی یادگار ازبک عوام کے حوصلے اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کیا۔ ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔   اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جو ازبکستان کی شاندار تاریخ اور خودمختاری کی طرف سفر کی علامت ہے۔  وزیر اعظم نے ازبکستان کی ترقی اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے اسکی پاکستان کی آزادی اور ترقی کی جدوجہد کے ساتھ مماثلت کا اظہار کیا۔   اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 'ٓزادی کی یادگار ازبک عوام کے حوصلے اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان اور ازبکستان امن، خوشحالی اور علاقائی روابط کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔  یہ دورہ ہماری مشترکہ اقدار اور روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کے عزم اعادہ ہے۔ یادگار کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو ازبک قوم کی 3000 سالہ تاریخ اور اس کے ہیروز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم کی اعلی وزبک قیادت سے ملاقاتیں ہونگی، جن میں تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔  دونوں ممالک علاقائی روابط اور اقتصادی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہئِ ازبکستان دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے مابین زراعت، علاقائی روابط، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جس سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا‘قبل ازیں شہباز شریف آذر بائیجان کا دو روزہ دورہ ختم کرکے باکو سے ازبکستان کے شہر تاشقند پہنچ گئے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیایوف کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ ازبکستان کیلئے تاشقند پہنچ گئے۔ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ عاریپوف، ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف، تاشقند کے میئر شوکت عمرزاکوف، ازبکستان کے پاکستان میں سفیر علی شیر تختائیف اور پاکستان کے ازبکستان میں سفیر احمد فاروق سمیت اعلی سفارتی و سرکاری اہلکاروں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔تاشقند ہوائی اڈے پر وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کے استقبال کیلئے ازبک مسلح افواج کا چاک و چوبند دستہ بھی موجود تھا۔  باکو میں آ سان خدمت مرکز  کے دورے کے موقع  پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا   آذر بائیجان کے صدر  ایک دور اندیش رہنما ہیں ۔ پاکستان  باکو کے ساتھ  تجار تی تعلقات سمیت شعبوں میں تعاون  کے فروغ کا خواہاں ہے   آزری   وفد  اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا   وفد کے دورے کے موقع پر  دونوں ممالک کے درمیان  سرمایہ کاری کے دو ارب ڈالر کے معائدے پر دستخط ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ   آسان خدمت مرکز تمام سہولیات سے لیس ہے ۔  ادارے کے سٹارٹ اپ سینٹر کا بھی دورہ کیا  ہے ۔  سینٹر کے  رضا کار اپنی ذمہ داریوں خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہے ہیں۔