ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے: پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی نشست سے خطاب
لاہور(ایجنسیاں)کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔ کورکمانڈر لاہور کی پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، کور کمانڈر نے معرکہ حق کے تناظر میں طلبہ کی بنائی ہوئی خوبصورت پینٹنگز کا مشاہدہ کیا۔شرکا سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے معرکہ حق کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح کو پوری قوم کے ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کا ثمر قرار دیا۔کور کمانڈر نے عالمی اور علاقائی تناظر میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دیرپا اثرات اور پاکستان کو حاصل ہونے والے ثمرات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے دنیا پر پاکستانی قوم اور افواج کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو عیاں کر دیا۔لیفٹننٹ جنرل نے کہا کہ ملک کی سب سے قدیم اور بڑی یونیورسٹی میں آنا باعث اعزاز ہے اور یہاں سے ملنے والی محبتیں طلبا کا پیار یہ ناقابل فروش لمحہ ہیں۔ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں، انھیں سلام پیش کرتا ہوں، حالیہ جنگ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جدید علوم کی اہمیت کھل کر سامنے آئی ہے۔ نوجوان ہی ملک کے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، ہم سب نے مل کر وطن عزیز کو محفوظ اور مضبوط تر بنانا ہے۔