جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا، وہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفی

جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا، وہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے بھارت میں افواج پاکستان کی کامیابی پر پوری قوم کو شکرانے کے نفل ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔

اپنے بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان اور مسلم امہ کو عظیم کامیابی دی ہے، اور پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے بھارت کو ایک سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا، وہ توڑ دیا جائے گا۔حافظ طاہر اشرفی نے افواج پاکستان کے نوجوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے قوم سے کہا کہ اس کامیابی پر شکرانے کے نفل ادا کیے جائیں، تاکہ اللہ کی رضا حاصل کی جا سکے۔